ابنا: صنعا میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ شرائٹن ہوٹل کے سارے کمرے توڑدیئے گئے ہیں اور اس ہوٹل کے ملازموں کو بھی چھے ماہ کی تنخواہیں دیکر نکال دیا گیا ہے نیز ہوٹل میں کیمروں کی تنصیب کے ساتھہ سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جنھيں ضرورت پڑنے پر فائرنگ کرنے کا اختیار بھی دیدیا گیا ہے ۔ اکتوبر سنہ 2012ء میں اسلام مخالف فلم منظر عام پر آنے پر امریکہ کو یمن سمیت مختلف ملکوں کے مسلمانوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس وقت امریکہ نے یمن میں اپنے سفارت خانے کی حفاظت کیلئے اپنے سو فوجی یمن روانہ کئے تھے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ، مختلف بہانوں سے یمن کے مختلف علاقوں پر ڈرون حملے بھی کررہا ہے جن میں ابتک کافی تعداد میں عام شہری مارے جاچکے ہیں۔
.....
/169